آن لائن فراڈ اور چوری سے بچنے کی خاطر نیا کرپٹو گرام پے منٹ کارڈ متعارف کرایا گیا ہے- دیکھنے میں تو یہ بلکل پرانے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی طرح ہے لیکن اس کے اندر پروسیسر، گھڑی، تین سال چلنے والی لیتھیئم بیٹری اور سیکورٹی کوڈ بتانے والی چوٹی اسکرین پر مبنی سرکٹ نیا ہے- کارڈ میں شامل کیے گئے پیچیدہ ایلگورتم کی وجہ سے کارڈ کی پشت پر کرپٹو گرام ہر گھنٹے بعد خودبخود ریفریش ہوجاتا ہے- صارفین کو نئے کارڈ کو معمول کی طرح آن لائن ادائیگی کے لیے استعمال کرتے ہوئے اس وقت اسکرین پر موجود سیکورٹی کوڈ کو پنج کرنا ہوگا-
یہ ڈیٹا آن لائن ویب سائٹ سے آتھرائیزیشن سرور کے پاس جاتا ہے جہاں کارڈ کی تفصیلات ایلگورتھم کے ذریعے پہچان لی جاتی ہیں- پھر یہ تفصیلات ایک اور سرور کو ملتی ہیں جو سیکورٹی کوڈ چیک کرتا ہے اور جب سیکورٹی کوڈ میچ کرتا ہے تبھی آپ کی ٹرانزیکشن کامیاب ہوتی ہے- چونکہ کرپٹو گرام ایک گھنٹے کے بعد ضائع ہوجاتا ہے لہٰذا چوروں کے لیے آپ کی آن لائن معلومات حاصل کرنا ممکن نہیں رہتا-
from Urdu Quotes | Urdu Poetry | Urdu Shayari | Daily News https://ift.tt/3avf1DO
إرسال تعليق