گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس جی میل ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد اسے سلیک اور مائیکروسافٹ ٹیمز کے مقابلے پر لانا ہے- اس ری ڈیزائن کے بعد ای میل، ای میل سروس کے ساتھ ساتھ دفتری ساتھیوں سے چیٹ اور دیگر کاموں میں مدد فراہم کرسکے گی- تفصیلات کے مطابق اس مقصد کے لیے گوگل کی دیگر سروسز جیسے گوگل ڈاکس، ڈرائیو اور کیلنڈر کو ایک ہی جگہ اکھٹا کیا جائے گا جبکہ نئے جی میل ڈیزائن میں صارف کے سامنے 4 ٹیبز ہوں گے جن میں جی میل، چیٹ، میٹ فار ویڈیو کالنگ اور رومز شامل ہوں گے- جی میل کا یہ نیا فیچر رومز سلیک رومز سے ملتا جلتا ہے، جہاں ایک دفتر کے لوگ رئیل ٹائم میں اکھٹے کام کرسکیں گے- کمپنی زرائع کا مزید کہنا ہے کہ گوگل کے ورژن میں لوگ چیٹ، فائل سوائپ اور گوگل ڈاکس کو ٹیبز سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے-

جی میل میں یہ بڑی تبدیلیاں اس وقت کی جارہی ہیں جب دنیا بھر میں کاروباری ادارے کرونا وائرس کی وبا کے باعث گھروں سے کام پر توجہ دے رہی ہیں- کمپنیاں اپنے دفاتر بند کرکے مختلف سافٹ ویئر پر انحصار کررہی ہیں تاکہ ملازمین گھروں میں رہ کر بھی اکھٹے کام کرسکیں- گوگل نے اپریل میں جی میل میں میٹ بٹن کا اضافہ کیا تھا تاکہ لوگ ویڈیو کانفرنس سروس کو مفت استعمال کرسکیں گے اور ایسا کرنے سے صرف اپریل میں روزانہ 30 لاکھ نئے صارفین کا حصہ بنے-

جی میل میں اپ ڈیٹ کے بعد جلد دیگر فیچر جیسے اسںوزنگ نوٹیفکیشنز، اسائننگ ٹاسکس اور ڈو ناٹ ڈسٹرب فلٹر بھی متعارف کرائے جائیں گے- فی الحال گوگل کی جانب سے ری ڈیزائن کو چند کمپنیوں میں آزمایا گیا اور اب اس سروس کو اگلے ماہ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے-


from Urdu Quotes | Urdu Poetry | Urdu Shayari | Daily News https://ift.tt/2DZ7d1d

Post a Comment

أحدث أقدم